یوپی ایم ایل اے عباس انصاری کے مکان پر قرقی کا نوٹس چسپاں
لکھنؤ پولیس نے آج یوسف پور کے درزی محلہ میں واقع ایم ایل اے عباس انصاری کے آبائی رہائش گاہ پر منادی بھی کرادی کہ سی جے ایم کورٹ لکھنؤ نے عباس انصاری کو ایک مہینے کے مہلت دی ہے۔
غازی پور: اترپردیش کے ضلع مئو میں مئو صدر اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے عباس انصاری کے غازی پور واقع آبائی رہائش گاہ پر ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے قرقی کی کاروائی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔
مختلف مجرمانہ معاملوں میں مطلوب و شہ زور سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو بھگوڑا قرار دے کر اس کے لکھنؤ پولیس نے قرقی کا نوٹس چسپاں کرنے کی کاروائی جمعہ کو ہی شروع کردی تھی۔ اس کے تحت غازی پور واقع یوسف پور محمودآباد میں عباس کی رہائش گاہ پر ہفتہ کو لکھنؤ پولیس نے قرقی کا نوٹس چسپاں کیا ہے۔
لکھنؤ پولیس نے آج یوسف پور کے درزی محلہ میں واقع ایم ایل اے عباس انصاری کے آبائی رہائش گاہ پر منادی بھی کرادی کہ سی جے ایم کورٹ لکھنؤ نے عباس انصاری کو ایک مہینے کے مہلت دی ہے۔
اگر 26ستمبر تک وہ عدالت میں حاضر نہیں ہونگے تو ان کے خلاف قرقی کی کاروائی کی جائے گی۔منادی کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر عدالت کا نوٹس چسپاں کردیا گیا۔