استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
غزہ میں الاہیلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کے بم حملے کے خلاف استنبول میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
استنبول: غزہ میں الاہیلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کے بم حملے کے خلاف استنبول میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین شام کو ساری یر میں استنبول میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ پر حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
گروپ نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا اور قرآن خوانی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکہ کو غاصب اور اسرائیلی حکومت کا سرپرست قرار دیا۔
خطابات میں غزہ کے ہسپتال پر حملے میں بہت سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکت پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے پیغامات دیے گئے۔
اسرائیل نے گزشتہ شام غزہ کے وسط میں الاہیلی بیپٹسٹ ہسپتال پر بمباری کی اور اس قتل عام میں 471 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔
7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔