مشرق وسطیٰ

اسرائیل-حماس تنازعے کے ساتویں دن، غزہ میں مقامی سطح پر چھاپے ماری

اسرائیل کی زمینی فوجوں نے، اسرائیل-حماس تنازعے کے ساتویں دن، غزہ میں مقامی سطح پر چھاپے مارے۔ اِس کارروائی کا مقصد، لاپتہ افراد کا پتہ لگانا تھا۔

یروشلم: اسرائیل کی زمینی فوجوں نے، اسرائیل-حماس تنازعے کے ساتویں دن، غزہ میں مقامی سطح پر چھاپے مارے۔ اِس کارروائی کا مقصد، لاپتہ افراد کا پتہ لگانا تھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

اسرائیل کی دفاعی فوجوں نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کم سے کم 120 افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اِس سے پہلے اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے، شمالی غزہ میں تقریباً گیارہ لاکھ افراد کو، علاقے سے چلے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے، حماس کی حکمرانی والی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے اور کھانے پینے کی چیزوں، پانی، ایندھن اور بجلی کی فراہمی روک دی تھی۔

بین الاقوامی امدادی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں، مصر سے، غزہ کو 23 لاکھ لوگوں کیلئے سپلائی بند کردیے جانے سے، انسانی ہمدردی کے تئیں بحران میں اور بھی شدت آجائے گی۔

7 اکتوبر کو جب سے حماس نے اچانک حملے کیے تھے، اسرائیل اور حماس کی جنگ میں دونوں طرف کم سے کم دو ہزار 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے یہودی اور مسلم آبادیوں کی حفاظت کیلئے جمعے کو حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا، جیسا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل – عرب خونریز جنگ کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے نیویارک میں سڑکوں پر یہ مظاہرے کیے۔