مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی زیرِ قیادت انتہائی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے 39 ویں ہفتے میں بھی جاری ہیں۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی زیرِ قیادت انتہائی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے 39 ویں ہفتے میں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی فضائی حملے، 28 فلسطینی جاں بحق

دارالحکومت تل ابیب، ہائفہ اور مغربی القدس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بیسیوں مختلف مقامات پر کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں اسرائیلیوں نے شرکت کی۔ہر ہفتے کی طرح سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں کیا گیا۔

مظاہرین نے کاپلان شاہراہ سے حکومتی کمپلیکس تک مارچ کی۔مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے ڈھول باجوں کے ساتھ "جمہوریت” کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے تل ابیب کی مرکزی آیالون موٹر وے کو کچھ دیر کے لئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

اسرائیل پولیس ترجمان دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور 7 کو جرمانے کی سزا سْنائی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں، نیتان یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف، ملک گیر احتجاجی تحریک شروع ہوئے تقریباً 10 ماہ کا عرصہ گزر چْکا ہے۔