کرناٹک

اسلامک ریسسٹنس کونسل کی دھمکی: کدری مندر انتظامیہ نے زائد سیکوریٹی طلب کرلی

غیر معروف تنظیم اسلامک ریسسٹنس کونسل (آئی آر سی) کی دھمکی کے مدنظر کدری منجو ناتھ مندر کے مینجمنٹ نے زائد سیکوریٹی مانگی ہے۔

بنگلورو: غیر معروف تنظیم اسلامک ریسسٹنس کونسل (آئی آر سی) کی دھمکی کے مدنظر کدری منجو ناتھ مندر کے مینجمنٹ نے زائد سیکوریٹی مانگی ہے۔

پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔مندر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیہ اماں نے اس سلسلہ میں کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا کے کدری پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔

انہوں نے پولیس سے کہا کہ آئی آر سی کی دھمکی کے مدنظر مناسب قانونی کارروائی کی جائے۔ مندر میں روزانہ ہزاروں بھکت آتے ہیں۔دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔غیر معروف تنظیم نے جمعرات کے دن منگلورو آٹو دھماکہ (19نومبر) کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستقبل میں ایک اور حملہ کی دھمکی دی تھی۔

اُس نے کہا تھا کہ کدری مندر پر حملہ کی ہمارے بھائی کوشش ناکام رہی۔یہ حملہ ناکام رہا۔ریاستی اور مرکزی ایجنسیاں ہمارے بھائیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اُن کا تعاقب کیا جارہا ہے تاہم ہم ایجنسیوں کی پکڑ سے باہر رہنے میں کامیاب رہے۔

مستقبل میں ایک اور حملہ کیا جائے گا۔ منگلورو، بھگوا دہشت گردوں کا قلعہ بن گیا ہے۔تحقیقاتی ایجنسیوں نے لاپتہ دہشت گرد عبدالمتین طہٰ کی تلاش تیز کردی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ طہٰ، محمد شارق کا ہینڈلر ہے۔