حیدرآباد

اسمبلی میں داخل ہونے سے روک کر دکھائیں۔ کے سی آر کو ایٹالہ کا چیالنج

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ سمجھوتہ کا سوال ہی نہیں ہے۔ وہ مرنے کیلئے تیار ہیں۔ بی جے پی، پچھڑے طبقات کیلئے لڑنے تیار رہے گی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر قائد و سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو چیالنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو انہیں (ای راجندر) اسمبلی میں داخل ہونے سے روک کر دکھائیں اور یہ بھی اعلان کرکے دکھائیں وہ (کے سی آر) ای راجندر کا چہرہ دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

 تب ہم عوام میں فیصلہ کریں گے۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ سمجھوتہ کا سوال ہی نہیں ہے۔ وہ مرنے کیلئے تیار ہیں۔ بی جے پی، پچھڑے طبقات کیلئے لڑنے تیار رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آر میں کے سی آر آمریت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیکھئے کیا نوٹس ملے گی۔ ابھی تک مجھے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے۔ ایٹالہ راجند رنے یہ بات بتائی۔