کرناٹک

حماس کے حق میں دعا کی اپیل، ایک شخص گرفتار

منگلورو نارتھ پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیس درج کیا۔ اتوار کو اسے گرفتار کیا گیا۔ وشواہندو پریشد کے کارکن نے پولیس میں شکایت کرکے ذاکر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

منگلورو: مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مبینہ پوسٹ کرنے پر ایک58سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ منگلور پولیس کے مطابق جوکٹے کے ساکن ذاکر نے ویڈیو ریکارڈ کرکے حماس کو حب الوطن قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ان کے حق میں دعا کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک

یہ ویڈیو جو ابتداء میں واٹس ایپ گروپ پر پوسٹ کیا گیا، وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم قبرستان میں کام کرتا ہے اور وشوا قبرستان سنگھ کا رکن ہے۔

منگلورو نارتھ پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیس درج کیا۔ اتوار کو اسے گرفتار کیا گیا۔ وشواہندو پریشد کے کارکن نے پولیس میں شکایت کرکے ذاکر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (a) کے تحت کیس درج کیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ وہ شہر میں کم ازکم سات دیگر فوجداری مقدمات کا سامنا کررہا ہے۔