تعلیم و روزگار

انجینئرنگ کی 15,447 نشستیں مخلوعہ

ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ کورس میں سیٹس مختص کرنے کے آخری مرحلہ کا اختتام ہوا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ کورس میں سیٹس مختص کرنے کے آخری مرحلہ کا اختتام ہوا۔

کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے بتایا کہ آخری مرحلہ کی تکمیل کے بعد ریاست میں 15447 سیٹس مخلوعہ رہی۔ انہوں نے سیٹس حاصل کئے طلباء کو 28 اکتوبر تک لازمی طور پر کالجس سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حکومت کی جانب سے خانگی کالجس میں انجینئرنگ کورسس کی فیس میں اضافہ کا فیصلہ کیا تھا۔

اے ایف آر سی کی جانب سے انجینئرنگ کالجس (خانگی) کی فیس میں اضافہ کے لئے سفارش کی گئی تھی جس کے بعد حکومت نے ان سفارشات کو قبول کرتے ہوئے جی او جاری کیا تھا۔

a3w
a3w