حیدرآباد

مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی: دیپا داس منشی

دیپاداس منشی نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جن6 ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا،ان میں 5 ضمانتوں پر عمل کاآغازہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امورکی انچارج دیپا داس منشی نے دعوی کیاکہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں بھی بہتر مظاہرہ کرے گی۔عوام اس خصوص میں فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس

پورے ملک میں کانگریس کے تئیں ماحول بن رہا ہے۔اس سے یہ امید ہے کہ تلنگانہ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جن6 ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا،ان میں 5 ضمانتوں پر عمل کاآغازہوگیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے نتیجہ میں صرف محبوب نگر ضلع میں ان ضمانتوں کو لاگو نہیں کیاجاسکا۔

 اورعوام کو بھی یہ اطلاع دی گئی کہ ضابطہ اخلاق کی وجہ سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے جاسکتے۔پوری ریاست میں 5ضمانتوں پر عمل کیا گیا تاہم محبوب نگر ضلع میں ان پر عمل نہیں کیاجاسکا۔انتخابات کے بعد ضلع محبوب نگر میں اس کو لاگو کردیاجائے گا۔