مشرق وسطیٰ

شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں آنے والے چوتھے گروپ کے مہمانوں کی مجموعی تعداد 250 ہے،مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

مدینہ: خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے چوتھے گروپ کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ میں پاکستان، قرغستان، ترکمنستان، نیوزی لینڈ، طاجکستان، روس، بنگلہ دیش، ترکیہ، نیپال، کوسوا، آذربیجان، انڈیا، سری لنکا،آسٹریلیا اور یورپ کے مہمان شامل ہیں۔

خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں آنے والے چوتھے گروپ کے مہمانوں کی مجموعی تعداد 250 ہے،مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

مہمانوں کو ایئرپورٹ سے انکی قیام گاہ پر لے جایا گیا جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے روانہ ہوگئے۔ مہمانوں کو مدینہ منورہ میں مختلف مقامات کی زیارت کرانے کے بعد انہیں مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے بعدازاں مکہ مکرمہ میں موجود اہم مقامات کی زیارت کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک چلے جائیں گے۔

a3w
a3w