سوشیل میڈیا

دلہن کے ایل ای ڈی لہنگے نے سب کی توجہ حاصل کرلی (ویڈیو)

پاکستانی سے تعلق رکھنے والی دلہن ریہاب کا لباس دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا، کیونکہ ریہاب نے عملی طور پر اپنی شادی میں شمعیں روشن کیں۔

کویت: کویت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دلہن نے اپنے منفرد (ایل ای ڈی) لہنگے کے باعث سب کی توجہ حاصل کرلی۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ دلہنیں اپنی شادی کے موقع پر ایسے انداز اپناتی ہیں جو انہیں سب سے منفرد بنادیں۔

متعلقہ خبریں
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

 پاکستانی دلہن ریہاب نے بھی سب کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا لباس تیار کروایا جس میں ایل ای ڈی لائٹس نصب تھیں، جب وہ سٹیج پر بیٹھی تو اسکے لہنگے کی لائٹیں روشن ہوگئیں۔

پاکستانی سے تعلق رکھنے والی دلہن ریہاب کا لباس دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا، کیونکہ ریہاب نے عملی طور پر اپنی شادی میں شمعیں روشن کیں۔

پاکستانی دلہن ریہاب کے شاندار لباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، انہوں نے مہندی کی تقریب میں اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔