آندھراپردیش
چندرا بابوکی قیامگاہ میں اژدھے کی موجودگی سے سنسنی
آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی قیامگاہ کے قریب ایک اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی قیامگاہ کے قریب ایک اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
ضلع گنٹور کے اُنڈاولی میں واقع وزیراعلی کی قیامگاہ کے میڈیا پوائنٹ کے قریب یہ اژدھا مردہ پایاگیا۔
وزیراعلی نے فوری طورپر سیکوریٹی عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیاجس کے بعد وہاں سے اس اژدھے کو ہٹایاگیا۔