شمالی بھارت

بارہ بنکی میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک

رہی ایک ڈبل ڈیکر بس پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک کے کنارے کھڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں بس میں بیٹھے مسافر زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں تیز رفتار بس کے آٹھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

بارہ بنکی: اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک کنارے کھڑی ڈبل ڈیکر بس کو پیر کی صبح دوسری تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کم از کم 8 مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں جانی ہلاکتوں کی خبر انتہائی اندوہناک ہے۔ متعلقہ حکام کو فوری راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی گئی ہیں”۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہار کے دربھنگہ سے دہلی جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک کے کنارے کھڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں بس میں بیٹھے مسافر زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں تیز رفتار بس کے آٹھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کردیا، اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے آٹھ افراد کو مردہ قرار دیا۔ زخمیوں میں بہار کے سیتامڑھی اور مظفر نگر کے 12 سے زیادہ مسافر شامل ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

 بس کو ٹکر مارنے والی بس کا ڈرائیور اور خلاصی فرار ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس حادثے کے بعد پوروانچل ایکسپریس وے کی ایک لین پر ٹریفک جام ہوگیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بسوں کو کرین کی مدد سے الگ کر کے ٹریفک کو چالو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w