بلگریڈ کے ایک اسکول میں لڑکے کی فائرنگ، 8 بچے ہلاک
ایک لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کردی جس کی وجہ 8 بچوں کے علاوہ ایک اسکول گارڈ کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واردات وسطی بلگریڈ میں آج پیش آئی۔
بلگریڈ: ایک لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کردی جس کی وجہ 8 بچوں کے علاوہ ایک اسکول گارڈ کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واردات وسطی بلگریڈ میں آج پیش آئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فائرنگ میں 6 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک ٹیچر بھی زخمی ہوگیاہے۔ نشانہ باز کی شناخت کے کے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ بات پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایاہے کہ وہ 2009 میں پیدا ہوا اور وہ اسکول کا طالب علم تھا۔
پولیس نے نشانہ باز کی شناخت اس کے انشیلس کے کے کی حیثیت سے کی ہے۔ قبل ازیں بتایا گیاہے کہ ایک لڑکے نے بلگریڈ میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ آج دن کے اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
یہ بات سربین پولیس نے بتائی اور کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں کال وصول ہوا جس میں بتایاگیا ہے کہ ربنیکا پرائمری اسکول میں تقریباً 8:40 بجے فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی۔
شبہ کیاجاتاہے کہ اس سلسلہ میں 7 ساتویں جماعت کا طالب علم ملوث ہے جو گرفتار کرلیاگیاہے۔
یہ پولیس نے بتائی اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ لڑکے نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کی بندوق کا استعمال کیا جیسے ہی فائرنگ کی اطلاع ملی کشیدگی پھیل گئی اور والدین اپنے بچوں کو لے جانے کے لیے اسکول پہنچے۔
پولیس نے ولادسلاؤ ربینکار اسکول اور اطراف و اکناف کے علاقوں کا محاصرہ کرکے راستے مسدود کردیئے گئے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹاجاسکے۔