بی آر ایس صرف خاندانی جھگڑوں اور سیاسی لالچ کیلئے بنائی گئی : ریونت ریڈی
ریونت ریڈی کہا کہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ بی آر ایس عوام کو دھوکہ دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کے سی آر پر تلنگانہ کے وجود کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا طرز عمل ایسا ہے جیسے وہ خود انتہائی ذہین ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس سربراہ ریونت ریڈی نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا نام تبدیل کرتے ہوئے قومی پارٹی کے طورپر بھارتیہ راشتراسمیتی کرنے وزیراعلی کے اعلان کا مضحکہ اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی صرف خاندانی جھگڑوں اور سیاسی لالچ کے حل کے لیے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ بی آر ایس عوام کو دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر تلنگانہ کے وجود کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا طرز عمل ایسا ہے جیسے وہ خود انتہائی ذہین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں چندرشیکھرراو کے معاشی اور سیاسی مفادات ختم ہوچکے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ لفظ تلنگانہ یہاں کے لوگوں کے طرز زندگی کا ایک حصہ ہے۔ تلنگانہ کے فرزند کی حیثیت سے وہ چندرشیکھرراو کے نامناسب خیال کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس 12 ماہ میں ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔