شمالی بھارت

بی جے پی کے 8 عہدیداروں کی پولیس میں طلبی

چھتیس گڑھ پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر کانگریس زیراقتدار ریاست میں بی جے پی کے 8 عہدیداروں کو نوٹس جاری کی ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر کانگریس زیراقتدار ریاست میں بی جے پی کے 8 عہدیداروں کو نوٹس جاری کی ہے۔

جمعہ کو جاری نوٹس میں ان سے کہا گیا کہ وہ پولیس کے سامنے حاضر ہوں اور حقائق سامنے رکھیں۔ رائے پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پرشانت اگروال نے یہ بات بتائی۔

12 اپریل کو کانگریس نے شکایت درج کرائی تھی کہ بی جے پی والوں کے سوشل میڈیا پوسٹس سے نفرت پھیل رہی ہے۔

a3w
a3w