حیدرآباد

تعمیرملت کا یوم رحمۃ للعٰلمینؐ،نمائش میدان میں پروگرام

آج اس ترقی یافتہ دو رمیں جتنی ضرورت سیرت نبویؐ کو عام کرنے کی ہے شائد اس سے پہلے نہ تھی آج اس سوشیل میڈیا کے دور میں ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیمات اسلامی سے قریب کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

حیدرآباد: آج اس ترقی یافتہ دو رمیں جتنی ضرورت سیرت نبویؐ کو عام کرنے کی ہے شائد اس سے پہلے نہ تھی آج اس سوشیل میڈیا کے دور میں ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیمات اسلامی سے قریب کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک کی سا لمیت کیلئے نقصان دہ: تعمیر ملت

تعمیرملت کے 74ویں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے ضمن میں مجلس استقبالیہ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر استقبالیہ جناب عبدالقدیر صدر نشین شاہین گروپ آف انسٹی ٹوشنس نے کہاکہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے ضمن میں تقریری، تحریری، قرأت کلام پاک اور سیرت طیبہ کوئیز ؐ کے جو مقابلہ منعقد ہورہے ہیں ان مقابلوں میں ہزاروں طلباء وطالبات سیرت النبی ؐ سے قربت کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

آج نوجوانوں میں اصلاح معاشرہ کی سخت ضرورت ہے اس سال یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کا تھیم یہی ہوگا، صدر استقبالیہ نے کہا کہ سال حال گنیش وسرجن کی وجہہ سے یوم رحمتہ للعٰلمینؐ 24 ستمبر کو صبح نمائش میدان پر منعقد ہوگا صدر تعمیرملت جناب محمد ضیاء الدین نیرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا پیغام عام ڈگر سے ہٹ کر ہوتاہے مجھے امید ہے کہ ا س سال عبدالقدیرکی نگرانی میں تمام پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

جناب جمیل احمد خان نائب صدر استقبالیہ نے ایوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے سعادت کی بات ہے کہ اس عظیم الشان پروگرام میں خدمت کا موقع مل رہا ہے امید ہے کہ اسکے ذریعہ مسلمانان ہند کو حالات حاضرہ کے پیش نظر سیرت نبویؐ کی روشنی میں پیغام دیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد مشتاق علی نائب صدر تنظیم نے کہا کہ سید خلیل اللہ حسینی ؒ بانی تنظیم نے اس پروگرام کا آغازکیا جس کو اللہ نے قبولیت بخشی اس کے نتیجہ میں 74 سال سے یہ پروگرام عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیاجارہا ہے۔ جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی تنظیم نے ایوان کو واقف کروایا کہ اس مبارک پروگرام کے لیے ملک کے چوٹی کے علماء سے ربط پیدا کیاجارہا ہے،بہت جلد مہمان مقررین اور مقامی علماء اکرم کو دعوت مخاطبت دی جائیگی کہ وہ74 ویں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ سے خطاب کی سعادت حاصل کریں۔

معتمد عمومی نے ایوان کو واقف کروایا کہ تعلیمی وانعامی مقابلہ جات میں ہزاروں طلباء وطالبات کی شرکت کی وجہہ سے سیرت کے پیغام کو عام کرنے کا موقع ملا۔ تنظیم کے کارکن تمام پروگرامس کو کامیاب بنانے کے لئے صبح شام سرگرم عمل ہیں، جناب محمد سیف الرحیم قریشی معتمد استقبالیہ نے سابقہ اجلاس کی روئداد پیش کی اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

جناب محمد عبیدالرحیم قریشی،جناب خواجہ فرید شرفی، ڈاکٹر یوسف حامدی، جناب خواجہ قطب الدین،جناب بشیر الدین فاروقی، جناب محمد علی سلیم،جناب محمد معین الزماں نے اظہار خیال کیا۔ قاری محمد عظیم الدین، کی قرأت کلام پاک،جناب محمد عبدالرافع کی نعت شریف سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

اس اجلاس میں جناب محمد ضیاء الدین نیر، جناب عبدالقدیر، جناب جمیل احمد خان، جناب ڈاکٹر محمد مشتاق علی، جناب خواجہ معزالدین ایڈوکیٹ، جناب ظہور الدین ایڈوکیٹ، جناب محمد عبدلسبحان، جناب ڈاکٹر یوسف حامدی،جناب خواجہ فرید شرفی، جنا ب قاری محمد سلیمان، جناب خواجہ قطب الدین،مفتی عبدالماجد، جناب ڈاکٹر عبدالصمد، جناب وحید الدین شاہین، جناب محمد عبدالجلیل، جناب محمد علی سلیم، جناب شہاب الدین، جناب اسد قادری، جناب محمد عبدالصباحت، جناب محمد امتیاز صدیقی، جناب فیض الر حمن، جناب محمد رضوان،جناب شفیع شریف، جناب محمد عبدالرافع،جناب محمد فرحا ن خان جناب شرفی جناب قاری محمد عظیم الدین نے شرکت کی۔

a3w
a3w