حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ3دنوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون نارمل رہا۔ اس دوران محبوب نگر ضلع کے بعض علاقوں میں انتہائی شدید اور ضلع گدوال میں کہیں کہیں شدید بارش ہوئی۔

حیدرآباد: مرکز موسمیات نے اتوار کے روز کہا کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے اضلاع جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یدادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آبادت جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، محبوب آباد، جنگاؤں، سدی پیٹ، سنگاریڈی اور کاماریڈی اضلاع میں 29 / اگست کو بھی شدید بارش کی صورتحال برقرار رہے گی۔ ریاست تلنگانہ میں 30/ اگست کو کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

آئندہ3دنوں کے دوران ریاست کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی یا ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ریاست کے بیشتر، یا چند مقامات پر اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون نارمل رہا۔ اس دوران محبوب نگر ضلع کے بعض علاقوں میں انتہائی شدید اور ضلع گدوال میں کہیں کہیں شدید بارش ہوئی۔