شمالی بھارت
حکومت مغربی بنگال پر کلکتہ ہائی کورٹ کا 50 لاکھ کا جرمانہ
کلکتہ ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے جمعہ کے دن حکومت ِ مغربی بنگال پر برہمی ظاہر کی اور ضلع علی پور دوار کی ایک انجمن ِ امدادِ باہمی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے جڑے کاغذات سی بی آئی کو حوالہ نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے جمعہ کے دن حکومت ِ مغربی بنگال پر برہمی ظاہر کی اور ضلع علی پور دوار کی ایک انجمن ِ امدادِ باہمی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے جڑے کاغذات سی بی آئی کو حوالہ نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جرمانہ کی رقم اندرون 2 ہفتے رجسٹرار جنرل کلکتہ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرادے۔
اس نے یہ بھی ہدایت دی کہ کریمنل انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) تحقیقات کے سارے کاغذات 18 ستمبر تک سی بی آئی کو سونپ دے۔
عدالت نے خبردار کیا کہ اگر اس کے حکم کی اِس بار تعمیل نہ کی گئی تو ریاستی چیف سکریٹری کو عدالت میں طلب کرلیا جائے گا۔