فلم پٹھان 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی 5 ویں ہندوستانی فلم بن گئی
فلم 'پٹھان' ہندوستان میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر انڈین مارکیٹ میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلم کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن 1000 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پانچویں ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ یش راج بینر تلے ہدیت کار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔
فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔شاہ رخ نے فلم پٹھان کے ذریعے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
فلم ‘پٹھان’ ہندوستان میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر انڈین مارکیٹ میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلم کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن 1000 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی پٹھان 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی 5ویں ہندستانی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2016 میں ریلیز دنگل، 2017 میں باہوبلی ۔2، سال 2022 میں آر آر آر اور کے جی ایف ۔ 2 نے بھی 1000 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔