تعلیم و روزگار

حکومت ہند کے تحت پولیس کانسٹبلس کی بھرتی

اسٹاف سلیکشن کمیشن حکومت ہند نے ملک بھر میں پولیس کانسٹبلس (جنرل ڈیوٹی) کی 75,768 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کرتے ہوئے مسابقتی امتحان کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: اسٹاف سلیکشن کمیشن حکومت ہند نے ملک بھر میں پولیس کانسٹبلس (جنرل ڈیوٹی) کی 75,768 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کرتے ہوئے مسابقتی امتحان کا اعلان کیا ہے۔

دسویں کامیاب 18 تا 23 سال کی عمر کے افراد ہی اہل ہیں۔

مرکزی وزرات داخلہ کے تحت بی ایس ایف‘ سی آئی ایس ایف‘ سی آر پی ایف‘ ایس ایس بی‘ آئی ٹی بی پی‘ آسام رائفلس‘ ایس ایس ایف اور لین‘ آئی اے میں تقررات ہوں گے۔ ماہانہ یافت کا اسکیل 21,700 – 69,100 روپے رہے گی۔

تحریری مسابقتی امتحان 4 مرحلوں میں رہے گا۔ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ‘ فزیکل فٹنس ٹسٹ‘ فزیکل اسٹانڈرڈ ٹسٹ‘ فیزیکل امتحان کے بعد اسناد کی تنقیح کی جائے گی۔

آن لائن کے لئے اسٹاف سلیکشن کی ویب سائٹ www.s.s.c.nic.in پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 28 دسمبر مقرر ہے۔

a3w
a3w