جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار

ایک 35 سالہ شخص کو اپنی 10سالہ ذہنی معذور بیٹی کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کی یہ واردات کل پیش آئی تھی۔

تھانے: ایک 35 سالہ شخص کو اپنی 10سالہ ذہنی معذور بیٹی کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کی یہ واردات کل پیش آئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت

اس جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں جن کی عمر5تا 14سال ہے اور سب سے چھوٹی بیٹی اپنے دادا دانی کے ساتھ ان کے آبائی موضع میں مقیم تھی۔

ملزم منوج اگرہری نے ڈومبیولی میں واقع اپنے مکان پر اپنی بیٹی لولی کا گلا اس وقت گھونٹا جب دیگر ارکان گھر پر موجود نہیں تھے۔ اگرہری شرابی تھا اور اپنی بیوی کو مارتا تھا۔

ملزم کرانہ کی دکان میں کام کرتا ہے جبکہ اس کی بیوی ڈومبیولی کے ایم آئی ڈی سی میں واقع کمپنی میں ملازم تھی۔ مقتولہ لولی ذہنی طور پر معذور اور پیدائشی طور پر گونگی اور بہری تھی۔

شکایت کے مطابق اگرہری اتوار کو اُس دکان پر گیا جہاں اس کی 14سالہ بیٹی کام کرتی ہے اور اسے بتایا کہ لولی مرچکی ہے۔

جب لڑکی گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس کی بہن بستر پر مردہ پڑی ہے جس کی اطلاع اس نے اپنی ماں کو دی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کے تحت قتل کا کیس درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔