تلنگانہ

راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں

کانگریس قائد راہول گاندھی کی ریالی میں آج اُس وقت ہلچل مچ گئی جب بھوپالا پلی میں سابق رکن اسمبلی کونڈا سریکھا بائک چلاتے ہوئے گر پڑیں۔

حیدرآباد: کانگریس قائد راہول گاندھی کی ریالی میں آج اُس وقت ہلچل مچ گئی جب بھوپالا پلی میں سابق رکن اسمبلی کونڈا سریکھا بائک چلاتے ہوئے گر پڑیں۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
امیت شاہ کی عادل آباد میں ریالی اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

آج راہول گاندھی نے بھوپالا پلی میں انتخابی مہم کیلئے ریالی نکالی تھی۔ اس ریالی میں کئی سینئر کانگریس قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

ریالی میں شرکت کرنے کیلئے بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا بھی شامل ہوئیں، وہ بائک چلاتے چلاتے اچانک گر گئیں۔

انہیں معمولی زخم آئے۔ دوسری طرف راہول گاندھی کی تائید میں زبردست بائک ریالی نکالی گئی۔

پارٹی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے بائک ریالی میں حصہ لیا۔ بائک ریالی کے بعد راہول گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

a3w
a3w