تلنگانہ

راہول گاندھی نے پوتھراج کا علامتی رول انجام دیا

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے جمعرات کے روز ضلع سنگاریڈی میں بھارت جوڑویاترا کے دوران کوڑے (چابک) مارنے والے پوتھراج کا علامتی رول ادا کیا۔

حیدرآباد: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے جمعرات کے روز ضلع سنگاریڈی میں بھارت جوڑویاترا کے دوران کوڑے (چابک) مارنے والے پوتھراج کا علامتی رول ادا کیا۔

تلنگانہ کے روایتی تہوار بونال میں رکن اسمبلی سنگاریڈی جگاریڈی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے راہول خود پرچابک مارے۔ سالانہ بونال جلوس میں پوتھراج کا ایک کردار ہوتا ہے،اسے سات بہنوں کی دیوئیوں کا بھائی کہا جاتا ہے۔

ان دیوئیوں کے مختلف روپ ”مہانکالی“ ہیں۔ جلوس کے دوران پوتھراج، باجہ کی تھاپ پر خود کے جسم پر کوڑے مارلیتا ہے۔ یاترا کے دوران کانگریس قائد نے مقامی افراد سے بات چیت کی۔

انہوں نے مقامی فنکاروں یا بچوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔ یاترا کے دوران بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے ایک دن بعد راہول گاندھی نے آج پوتھراج کا علامتی رول ادا کیا۔ اپنے اس مخصوص علامتی رول سے راہول نے ان کے ساتھ چلنے اور یاترا میں شریک افراد میں ایک جوش پیدا کردیا۔

a3w
a3w