حیدرآباد
سری رام ساگر پراجکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے
اس پروجیکٹ میں 46,510کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کے اسکاپ دروازے کے ذریعہ 6ہزارکیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس کی کنال کے ذریعہ 10ہزارکیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں کمی درج کی گئی جس کے بعد پروجیکٹ کے عہدیداروں نے اس کے دروازے بند کردیئے۔ہفتہ کی صبح تک اس کے 9دروازوں سے 24,984کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔
اس پروجیکٹ میں 46,510کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کے اسکاپ دروازے کے ذریعہ 6ہزارکیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس کی کنال کے ذریعہ 10ہزارکیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔موجودہ طورپر پروجیکٹ کی سطح آب 1087.90فیٹ ہے۔