طلبہ تعلیمی معلومات کی حد تک ہی سیل فون کا استعمال کریں
ویبرو ماڈل اسکول میں تقاریر-طلبہ و طالبات کو انعامات
ویبرو ماڈل اسکول میں تقاریر-طلبہ و طالبات کو انعامات
حیدراباد : ویبرو ماڈل اسکول جھرہ آصف نگر میں جشن آزادی منایا گیا محترمہ ڈاکٹر طلعت سلطانہ ڈائریکٹر پلس ہاسپٹل کشن باغ نے قومی پرچم لہرایا اور طلبہ و طالبات کو جشن ازادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی انسان کو عظیم بناتی ہے طلبہ طالبات کو چاہیے کہ وہ اس کو وقت کی پابندی کے ساتھ آئیں
حافظہ روشنا رئیس صاحبہ موٹیویشنل اسپیکر مہمان خصوصی تھیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر معلمہ محترمہ نکہت فاطمہ نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی بدولت 80 واں جشن آزادی ہند منا رہے ہیں ان قومی رہنماؤں نے جنگ آزادی میں حصہ لیا اور ہمارے ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مسابقتی دور ہے لڑکیوں اور لڑکوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اسکولی اور کالج کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات میں شریک ہوں اور اعلی سے اعلی نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنی تعلیم کو جاری رکھیں انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے اخلاقی اقدار کو پروان چڑھایا جاتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی شعور بیداری کے تحت اسکول میں انتخابات کروائے جاتے ہیں تاکہ طلباء کو ووٹ دینے کا طریقہ معلوم ہو سکے اور جب وہ ووٹ دینے کے قابل ہو جائیں تو پھر حق رائے دہی سے استفادہ کر سکیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویبرو ماڈل اسکول نے اپنے تعلیمی 15 سال ‘سرپرستوں کے تعاون کے ساتھ تکمیل کیے ہیں
مہمان خصوصی حافظہ روشنا صاحبہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات ہی ملک کا عظیم سرمایہ ہیں طلبہ کو چاہیے کہ وہ صرف تعلیمی معلومات اور اسکول کے تعلیمی کام سے ہی سیل فون کا استعمال کریں سیل فون کا حد درجے استعمال ذہنوں کو متاثر کر رہا ہے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے سیل فون پر نظر رکھیں اور اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں صرف اسکول کی تعلیم پر اکتفا کرنا یا اساتذہ پر ہی ذمہ داری عائد کر دینا ہرگز ہرگز مناسب نہیں اسکول میں جو تعلیم ہوتی ہے اس کا گھروں میں بھی اعادہ ہونا بیحد ضروری ہے لیکن بچے اسکول سے گھر واپس آنے کے بعد ہوم ورک کرنے کے بجائے سیل فون میں اپنا وقت گزار رہے ہیں جو ہرگز مناسب نہیں ہے
اس موقع پر طلبہ و طالبات میں بھی مختلف پروگرام پیش کیے اردو امتحانات میں شریک اور مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں کامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کیے گئے