دہلی

سنگاپور میں بھارتی وزرا کی وزیراعظم لارنس وونگ سے ملاقات

یہ وفد دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ وزارتی سطح کے مذاکرات کے سلسلے میں سنگاپور کے دورے پر ہے۔

نئی دہلی :   مرکزی وزیرِ خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو سنگاپور میں وہاں کے وزیرِ اعظم لارڈنس وونگ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ان کے ساتھ وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل اور الیکٹرانکس و آئی ٹی نیز تجارت و صنعت کے وزیرِ مملکت جتن پرساد بھی موجود تھے۔

دونوں فریقوں کے لیڈران نے اس موقع پر ہند-سنگاپور ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کے وسیع منصوبے پر عمل درآمد میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ہی، انہوں نے اقتصادی تعاون، ڈیجیٹلائزیشن، کنیکٹیویٹی، ہنر مندی کی ترقی اور پائیداری جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ ہندستانی وزراء کا یہ وفد دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ وزارتی سطح کے مذاکرات کے سلسلے میں سنگاپور کے دورے پر ہے۔