مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں المناک حادثہ‘ ایک ہی خاندان کے 7 افرادہلاک

سعودی عرب میں ریاض کے مغرب میں المھدیہ محلے میں ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے پر سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔

ریاض: سعودی عرب میں ریاض کے مغرب میں المھدیہ محلے میں ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے پر سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔

شہری محمد السبیعی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے مشاعل، منیرہ، منی، عبد الالہ اور عبد اللہ حادثہ میں چل بسے۔ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت نے ملک بھر کو سوگوار کردیا۔

سب سے چھوٹے عبد اللہ کی عمر دو ماہ تھی۔متوفی کے ایک رشتہ دار فہد نقا السبیعی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ خاندان کچھ رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا۔ حادثہ کی وجہ سڑک کی بے ترتیبی اور فٹ پاتھ کی کمی تھی۔

فہد نقا نے بتایا کہ محمد السبیعی کے دو بھائی ہیں، اور وہ رانیہ گورنری میں اپنے والد کی وفات کے بعد ایک یتیم گھرانے میں پلے بڑھے۔ وہ اپنی ملازمت کی وجہ سے ریاض چلے گئے۔ السبیعی لوگوں کی مدد کرنے والا اور پیار کرنے والا تھا۔

رانیہ گورنریٹ کے تمام لوگ اس دردناک حادثے پر مرحوم اور اس کے اہل خانہ سے والہانہ محبت کے باعث غمزدہ ہیں۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے اس خاندانوں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بھی کیں۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ الراجی مسجد میں ہوئی اور ان کی تدفین النسیم قبرستان میں کی گئی۔