تعلیم و روزگارتلنگانہ

حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز

حکومت تلنگانہ کی جانب سے 2ستمبر سے سرکاری اساتذہ کے تبادلے عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا۔ اس ضمن میں آج محکمہ تعلیمات کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے 2ستمبر سے سرکاری اساتذہ کے تبادلے عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا۔ اس ضمن میں آج محکمہ تعلیمات کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا۔

گذشتہ روز ہائی کورٹ کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے ہری جھنڈی دکھائی گئی تھی۔ اب حکومت کی جانب سے تبادلہ کے عمل کو شروع کیا جارہا ہے۔

اس عمل میں اساتذہ جوڑوں کو اضافی پائنٹس دئیے جائیں گے۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا تھا کہ حتمی فیصلہ کے تحت ہی تبادلوں کے عمل کو پورا کیا جانا ہے۔

حکومت ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہی اساتذہ کے تبادلہ کرنے جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے گذشتہ جنوری میں ہی اساتذہ کے تبادلوں کے متعلق شیڈول جاری کیا گیا تھا۔فروری میں تبادلہ کئے جانے تھے۔

59,000 سے زیادہ اساتذہ کی جانب سے تبادلوں کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ اُس عرصہ میں ہائی کورٹ کی جانب سے حکم التواء جاری کرنے سے تبادلوں کا عمل روک دیا گیا تھا۔ اب عدالت نے حکم التواء ہٹالیا ہے۔ جس سے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے راہ ہموار ہوگئیں۔