حیدرآباد

طالبہ کے ساتھ جنسی زیاتی، ایفلو کیمپس میں طلبہ کا احتجاج

انگلش اینڈفارن لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو)کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف جمعرات کے روز یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔

حیدرآباد: انگلش اینڈفارن لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو)کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف جمعرات کے روز یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کے بموجب طلبہ کی جانب سے چند دن قبل فلسطینیوں سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیاگیاتھا۔ اس کے ایک دن بعد 2افراد نے ایک طالبہ سے جنسی ہراسانی کی جس کے نتیجہ میں طالبہ بہوش پائی گئی۔

طلبہ کا کہناہے کہ یونیورسٹی کیمپس کے کونے کونے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ سی سی وی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کاسراغ لگایا جاسکتا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے۔

تمام کیمروں کی جانچ کرلی گئی ہے۔احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ کی کوئی فکرنہیں ہے۔ صرف سی سی ٹی وی کیمرے نمائش کیلئے لگائے گئے ہیں۔

طلبہ نے کہاکہ رجسٹرار اور دیگر ذمہ داروں کو معطل کیاجائے یاپھر وہ مستعفی ہوجائیں۔ پولیس کا کہناہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ آج تقریباً 400 طلبہ نے احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

a3w
a3w