حیدرآباد

طویل اسمبلی سیشن سے کے سی آر خوف زدہ: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی آ رایس کی جانب سے عوامی مسائل پر اسمبلی میں مباحث کو روکنے کیلئے سازش رچی جارہی ہے۔ اس لئے ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ٹی آر ایس سے مقابلہ، عوام کی عدالت میں ہی کیا جائے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر پر اسمبلی اجلاس زیادہ دن تک چلانے سے خوفزدہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستوری عہدہ پر رہتے ہوئے سیاسی تنقیدیں کرنا غیر مناسب ہے۔

انہوں نے اسپیکر کے خلاف کاروائی کرنے اور اسمبلی اجلاس کو مناسب وقت تک چلانے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی کے بی جے سی اجلاس میں ایوان کے مانسون اجلاس کو صرف 2 دن 12 اور13 ستمبر تک ہی چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی آ رایس کی جانب سے عوامی مسائل پر اسمبلی میں مباحث کو روکنے کیلئے سازش رچی جارہی ہے۔ اس لئے ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ٹی آر ایس سے مقابلہ، عوام کی عدالت میں ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس حکومت، ہندؤں کے تہواروں کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے اس لئے اب ضروری ہوچکا ہے کہ حالات کا ہندؤوں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

a3w
a3w