مہاراشٹرا

عہدیداروں کو فون پر ہیلو کے بجائے وندے ماترم کہنے کی ہدایت

سرکاری عہدیداروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ فون اٹھانے کے ساتھ ہی ”ہیلو“ نہیں بلکہ ”وندے ماترم“ کہیں گے۔ وزیر ثقافتی امور سدھیر موگنتیور نے آج یہ بات کہی۔

ممبئی: مہاراشٹرا نوکر شاہی میں اب ”ہیلو“ کو خدا حافظ اور ”وندے ماترم“ کا استقبال کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سرکاری عہدیداروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ فون اٹھانے کے ساتھ ہی ”ہیلو“ نہیں بلکہ ”وندے ماترم“ کہیں گے۔ وزیر ثقافتی امور سدھیر موگنتیور نے آج یہ بات کہی۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں عنقریب سرکاری حکم جاری کیا جائے گا۔ اس وزیر کو اتوار کی شام چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے ان کا نیا قلمدان تفویض کیا ہے۔

موگنتیور نے کہا کہ ”ہیلو“ انگریزی لفظ ہے اور اسے ترک کرنا ضروری ہے۔ ”وندے ماترم“ محض ایک لفظ نہیں، بلکہ ہر ہندوستانی کو محسوس ہونے والا تجربہ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم آزادی کے 76ویں سال میں داخل ہورہے ہیں اور آزادی کا امرت مہا اتسو منا رہے ہیں۔ اسی لیے میں چاہتا ہوں کہ عہدیدار فون پر ”ہیلو“ کے بجائے ”وندے ماترم“ کہیں۔