غصیلے ہاتھی نے شیرنی کو پانی کی بوچھاڑ سےبھگادیا، ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں کنویں کے پاس آرام سے بیٹھی شیرنی پر نوجوان ہاتھی غصیلے انداز میں چیختا ہے اوراپنی سونڈ میں پانی بھر کر اسے بھگادیتا ہے۔ اس کی دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

یہ ڈرامائی ویڈیو بیولیل گیم ریزرو پارک کے نالیڈٰ گیم لاج کی ہے جسے وہاں لگے کیمرے نے ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوپہرکے پرسکون ماحول میں ایک شیرنی کنویں کے پاس آرام کررہی ہے۔ یکایک اسے قدموں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ لیکن شیرنی واقف نہیں ہوتی کہ اسے جلد ہی اپنی آرام دہ جگہ چھوڑنی ہوگی۔

اگرچہ شیر ہاتھیوں کا شکار نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے الجھتے ہیں تاہم ہاتھی شیروں کو اپنا دشمن ضرور سمجھتے ہیں کہ درندہ ان کے بچوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے ہاتھی اور شیر کا سامنا شیر کے فرار پر منتج ہوتا ہے کیونکہ ہاتھی اکثر ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

اس موقع پر شیرنی نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا لیکن ہاتھی نے پہلے پانی پیا اور اس کے بعد سونڈ میں بھر کر اسے شیرنی کی جانب پھینکا۔ اس کے بعد شیرنی نے پیچھے ہٹنے میں ہی عافیت جانی اور اور ہاتھی چنگھاڑتا ہوا اس کے پیچھے دوڑا۔

صرف چار روز میں اس ویڈیو کو 33 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button