مہاراشٹرا

مالیگاؤں دھماکہ: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی موٹر بائیک کی فارنسک ایکسپرٹ نے شناخت کی

خصوصی جج کی ہدایت پر آج اے ٹی ایس کالا چوکی سے ایک ٹیمپو میں بھر کر دو موٹر سائیکلیں اور پانچ سائیکلوں کو ممبئی سیشن عدالت میں لایا گیا۔ٹیمپو کو عدالت کے احاطہ میں کھڑا کیا گیا۔

ممبئی: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج فارینسک ایکسپرٹ نے ایل ایم ایل موٹر بائیک کے علاوہ یونیکورن موٹر بائیک اور پانچ سائیکلوں کی بھی شناخت کی جو انسدا ددہشت گرد دستہ اے ٹی ایس نے بم دھماکہ کے مقام سے ضبط کیا تھا۔

ایل ایم ایل موٹر سائیکل وہی بائیک ہے جس پر بم نصب کیا گیا تھا انتہائی خراب حالت میں دیکھی گئی، دونوں پہئے نکل چکے تھے، پیٹرول کی ٹنکی بھی پھوٹ ہوئی دکھائی دی نیز سیٹ اور دیگر پارٹس بھی بم دھماکہ کی وجہ سے جھلسے ہوئے دکھائی دیئے۔

خصوصی گواہ استغاثہ جو سبکدوش فارنسک سائنس لیباریٹری کا اعلی افسر ہے کی گواہی گذشتہ ایک ہفتہ سے خصوصی این آئی اے عدالت میں چل رہی ہے۔ انسداد دہشت گرد اے ٹی ایس کا دعوی ہیکہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں استعمال ہونے والی موٹر بائیک سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تھی حالانکہ قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے اضافی فرد جرم داخل کرتے وقت سادھوی پرگیہ سنگھ کو کلین چٹ دیا تھا۔

 لیکن بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے کلین چٹ کی مخالفت کیئے جانے کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے سادھوی پرگیہ سمیت دیگر ملزمین پر فرد جرم عائد کرکے مقدمہ کی سماعت شروع کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔

خصوصی جج کی ہدایت پر آج اے ٹی ایس کالا چوکی سے ایک ٹیمپو میں بھر کر دو موٹر سائیکلیں اور پانچ سائیکلوں کو ممبئی سیشن عدالت میں لایا گیا۔ٹیمپو کو عدالت کے احاطہ میں کھڑے کیا گیا۔

 پھر پانچویں منزلہ پر قائم خصوصی این آئی اے عدالت سے خصوصی این آئی اے جج لاہوٹی، خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال، ملزمین کے وکلاء جے پی مشرا، پرشانت مگو، سدیپ پاسبولا، بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علما مہاراشٹر ارشد مدنی)و دیگر نیچے گئے اور پھر عدالتی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

a3w
a3w