حیدرآباد

متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پولیس نے الزام عائد کیا کہ راجہ سنگھ نے انہیں ہائی کورٹ کی جانب سے منظورہ مشروط ضمانت کیلئے عائد شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ دو روز قبل فیس بک پر ایک متنازعہ تبصرے کے الزام میں راجہ سنگھ کو نوٹسیں جاری کی گئی تھی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف منگل ہاٹ پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کیا ہے۔ گذشتہ روز راجہ سنگھ نے ایودھیا کے مسئلہ پر ایک متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا جس پر پولیس نے راجہ سنگھ کو ٹوئٹر پر کئے گئے تبصرے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کی تھی۔

 پولیس نے الزام عائد کیا کہ راجہ سنگھ نے انہیں ہائی کورٹ کی جانب سے منظورہ مشروط ضمانت کیلئے عائد شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ دو روز قبل فیس بک پر ایک متنازعہ تبصرے کے الزام میں راجہ سنگھ کو نوٹسیں جاری کی گئی تھی۔

راجہ سنگھ کے وکیل نے پولیس کو جواب روانہ کیا تاہم پولیس نے راجہ سنگھ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ راجہ سنگھ نے اپنے جواب میں کہا کہ اویسی برادران نے بھی بابری مسجد کے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا تھا پھر، کیوں پولیس، ان کے خلاف مقدمات درج نہیں کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس محض حکومت (کے سی آر اور کے ٹی آر) اور اویسی برادران کو خوش کرنے کیلئے ان کے خلاف مقدمہ درج کررہی ہے۔

a3w
a3w