آندھراپردیش

مزدوروں کی بہبود ہی حکومت کا ہدف:جگن

آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کے روز کہاکہ مزدوروں کی بہبود ہی ان کی حکومت کا ہدف ہے۔

امراوتی: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کے روز کہاکہ مزدوروں کی بہبود ہی ان کی حکومت کا ہدف ہے۔

یکم مئی کو عالمی یوم محنت کش کی مزدوروں کو مبارکباد دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ مزدور بھائیو! آپ کی جفاکشی‘ انمول ہے اور آپ لوگ ‘ ملک و ریاست کی ترقی کے کلید ہیں۔ ان تمام مزدور بھائیوں کو مئی ڈے کی پر خلوص مبارکباد جو سماج کی ترقی اور بہبود کے لیے مسلسل محنت کرتے رہتے ہیں۔

مئی ڈے کے موقع پر آندھراپردیش کے گورنر ایس اے نذیر نے محنت کشوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ ہر شعبہ حیات میں مزدور ہی دولت کی تخلیق کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل ورکرس (لیبر) ڈے‘ ان ان گنت مزدوروں کی سچی لگن اور ان کی سخت محنت کو خراج پیش کرنے کا دن ہے جو انفراسٹرکچر س کی تخلیق کرتے ہیں۔ وسائل کے معمار اور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں۔

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف این چندرابابو نائیڈو نے مزدوروں اور کسانوں کوعالمی یوم لیبرس کی مبارکباد دی۔ اپنے مبارکبادی کے پیام میں نائیڈونے کہاکہ آپ لوگوں کی سخت محنت سے سماج کی ترقی ہورہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ابتداء سے ہی تلگو دیشم پارٹی‘ لیبروں کی بہبود اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے لیے اچھے دن آئیں گے۔ جب آپ لوگوں کی قدر بڑھے گی۔

a3w
a3w