مصرمیں بس حادثہ‘ 19 مسافر ہلاک‘ 16 افراد کو بچا لیا گیا

مصر میں مسافر بس نہر میں جا گری، حادثے میں 19 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

قاہرہ: مصر میں مسافر بس نہر میں جا گری، حادثے میں 19 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے صوبے دقہلیہ میں ہفتے کی صبح المنصورہ کو میت غمر سے ملانے والی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا۔

مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نہر سے ہلاک شدہ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button