تعلیم و روزگار

معاشی طور پر پسماندہ طلباء کے لیے پیرامیڈیکل کورسس میں 10 فیصد تحفظات

حکومت تلنگانہ نے منگل کے روز پیرا میڈیکل کورسس میں معاشی طور پر کمزور طبقہ (EWS) کے طلباء کیلئے 10 فیصد تحفظات نافذ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے منگل کے روز پیرا میڈیکل کورسس میں معاشی طور پر کمزور طبقہ (EWS) کے طلباء کیلئے 10 فیصد تحفظات نافذ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔

ان احکامات سے بیچلر ان فزیوتھراپی (بی پی ٹی) میں 69 نشستیں، ماسٹرز ان فزیوتھراپی (ایم پی ٹی) میں 6 نشستیں، ایم ایس سی (نرسنگ) میں 52 نشستیں اور پوسٹ بیسک بی ایس سی (نرسنگ) میں 23 نشستیں معاشی طور پر پسماندہ طلباء کیلئے مختص کی جائیں گی۔

سکریٹری صحت سید علی مرتضیٰ رضوی نے آج جاری کردہ حکم میں کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس سے کہا کہ وہ معاشی طورپر پسماندہ طلباء کیلئے ریزرویشن نافذ کرنے کیلئے مناسب کارروائی کرے۔

یہ فیصلہ معاشی طور پر پسماندہ طلباء زمرے کے لیے میڈیکل سیٹوں کا فیصد مختص کرنے کے پچھلے سال کے فیصلے سے حاصل ہوئی کامیابی کے تناظر میں سامنے آیاہے۔

تلنگانہ میں کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس کے ذریعے ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس‘ آیوش کورسس اور دیگر متعلقہ کورسس بشمول بی ایس سی (نرسنگ) میں معاشی طور پر پسماندہ کے طلبہ کے لیے 10 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جا رہا ہے۔

a3w
a3w