شمال مشرق

منی پورمیں تازہ تشدد، سابق رکن اسمبلی اوردو افراد گرفتار

ریاستی دارالحکومت امپھال کے چیکون علاقہ میں آج ایک سابق منی پور رکن اسمبلی اوردیگردوکی بندوقوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد تشدد بھڑک اٹھا۔

گوہاٹی: ریاستی دارالحکومت امپھال کے چیکون علاقہ میں آج ایک سابق منی پور رکن اسمبلی اوردیگردوکی بندوقوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد تشدد بھڑک اٹھا۔

متعلقہ خبریں
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
منی پور کے چوڑا چندپور میں بند، عام زندگی مفلوج
سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی
منی پور میں رخصت پر آئے فوجی کا گھر سے اغوا اور قتل

سیکیوریٹی فورسس کوآج دوپہردوبارہ اس علاقہ کوبھیجا گیا۔ تین مسلح افراد بشمول رکن اسمبلی نے دکانداروں کونیوچیکون علاقہ میں دکانات بندکردینے پر مجبورکیااوردھمکیاں دیں۔

چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے نامہ نگاروں کوآج شام یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ آسام رائفلزکے جوان فوری وہاں پہنچ گئے اور تینوں کو گرفتار کرلیا اورانہیں ریاستی پولیس کے حوالہ کردیا۔

صورتحال پر قابوپالیاگیاہے۔ تینوں بندوقیں برآئمد کرلی گئی ہیں۔ کرفیومیں 4بجے دن تک کیلئے نرمی دی گئی تھی۔ تازہ تشدد کے بعدایک بجے دن سے ہی دوبارہ کرفیو نافذ کردیاگیا۔ منی پورمیں تقریباً ایک مہینہ سے نسلی جھڑپیں جاری ہیں۔