حیدرآباد

مودی نے جلسہ میں تلنگانہ کیلئے کوئی نیا اعلان نہیں کیا: جگاریڈی

جگاریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو یہ توقع تھی کہ وزیراعظم فنڈس کی اجرائی، متنازعہ اگنی پت اسکیم یا روزگار کے بارے میں بات کریں گے لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ان امور کا احاطہ نہیں کیااورعوام کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں۔

حیدرآباد: بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ جلسہ ”وجئے سنکلپ سبھا“کی کامیابی کے دعوی پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔پارٹی کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اس جلسہ میں تلنگانہ کیلئے کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو یہ توقع تھی کہ وزیراعظم فنڈس کی اجرائی، متنازعہ اگنی پت اسکیم یا روزگار کے بارے میں بات کریں گے لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ان امور کا احاطہ نہیں کیااورعوام کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ، بی جے پی کے لیڈروں کے لئے گیسٹ ہوز میں تبدیل ہوگیاتھا۔زعفرانی جماعت کے دوروزہ قومی عاملہ کے اجلا س میں تلنگانہ کے عوام کے مفاد کے لئے کوئی قرارداد پیش نہیں کی گئی۔انہوں نے مضحکہ اڑاتے ہوئے کہاکہ موجودہ انجن ہی کئی تکنیکی مسائل کا شکار ہوگیا ہے اور بی جے پی کے لیڈران ڈبل انجن کی بات کررہے ہیں۔