حیدرآباد

کے سی آر کا انجام بدترین ڈکٹیٹرس کی طرح بھیانک ہوگا: غدر

انقلابی شاعر غدر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا انجام بھی بدترین ڈکٹیٹرس کی طرح بھیانک ہوگا۔

حیدرآباد: انقلابی شاعر غدر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا انجام بھی بدترین ڈکٹیٹرس کی طرح بھیانک ہوگا۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غدر نے کہا کہ عموماً سیاست داں عوام کومالی فوائد پہنچانے کے متعلق وعدے کرتے ہیں مگر کے سی آر نے عوام سے سیاسی نوعیت کے وعدے کئے۔

غدر نے کے چندر شیکھر راؤ کو پہلے عوام کے خیالات سے واقفیت حاصل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کو چاہئے کہ وہ عوام کو دستور تبدیل کرنے کی ضرورت سے واقف کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے تحریک تلنگانہ کے دوران دلت طبقہ سے سیاسی وعدہ کیا تھا کہ تلنگانہ کا پہلا چیف منسٹر دلت ہوگا، مگر وہ اپنے اس وعدے سے مکر گئے۔

انہوں نے کے سی آر سے اس وعدے کو فراموش کرنے، دلت بندھو اسکیم شروع کرنے اور دلتوں کو تین ایکر اراضی فی خاندان دینے کے وعدے پر عمل نہ کرنے کی وجہ بتانے کی خواہش کی۔