حج 2024مذہب

مینڈھے اور بکریوں کا انشورنس

انشورنس درحقیقت سود اور قمار (جوا) کا مجموعہ ہے، جو شریعت کی نگاہ میں بدترین عمل ہے، قرآن و حدیث میں متعدد مواقع پر اس کی حرمت موجود ہے،

سوال:-میں اپنے دو دوستوں کے ساتھ مینڈھے اور بکریوں کی تجارت کررہا ہوں، یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ بکری یا مینڈھے کا انشورنس کرنا جائز ہے یا نہیں؟

متعلقہ خبریں
جس کا انتقال ہوجائے اور زکوٰۃ ادانہ کرپائے
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟
غسل کریں یا سحری کھائیں ؟
توبہ کی اہمیت اور اس کا طریقہ
شاکرہ خلیلی اور سوامی شردھانند کی شادی کا عبرت ناک انجام

کیوں کہ بارش میں اکثر بکری اور مینڈھے کو بیماری آتی ہے یا یوں سمجھئے کہ بارش میں اکثر بکریاں اور مینڈھے مرجاتے ہیں، تو کیا اس نقصان سے بچنے کے لیے انشورنس کرانے کی گنجائش ہے؟ (شوکت علی، سماجی گوڑہ)

جواب:- انشورنس درحقیقت سود اور قمار (جوا) کا مجموعہ ہے، جو شریعت کی نگاہ میں بدترین عمل ہے، قرآن و حدیث میں متعدد مواقع پر اس کی حرمت موجود ہے،

یقیناً شریعت میں بعض مجبوریوں کے تحت ناجائز کام بھی جائز ہو جاتے ہیں ؛ مگر آپ نے جو مجبوریاں پیش کی ہیں، وہ قطعاً اس کے جواز کی گنجائش فراہم نہیں کرتیں، اس سے خوب بچئے!

(تفصیل کے لئے دیکھئے، جدید فقہی مسائل:۱ ؍۴۳۱)

a3w
a3w