حیدرآباد

نارسنگی میں سڑک حادثہ، 4 طلبہ ہلاک

شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں جمعہ کے روز پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 4طلبہ ہلاک دیگر8 زخمی ہوگئے۔ طلبہ کا ایک گروپ پکنک کیلئے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں جمعہ کے روز پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 4طلبہ ہلاک دیگر8 زخمی ہوگئے۔ طلبہ کا ایک گروپ پکنک کیلئے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
پکنک کے دوران باپ اور بیٹی ڈیم میں غرقاب
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

سڑک کے بازو ایک دھابہ میں ناشتہ کرنے کے بعد یہ طلبہ بذریعہ کار مشہور تفریحی مرکز گنڈی پیٹ جارہے تھے تاہم راستہ میں ان کی کار جس میں یہ طلبہ سوار تھے، خانہ پور کراس روڈ پرسی بی آئی ٹی کے قریب ایک ٹھہرے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروپ کار میں سوار تھا جو شنکر پلی سے گنڈی پیٹ جارہا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ تیز رفتار اور لاپرواہی سے کار چلانا اس حادثہ کا سبب بنا ہے۔

کار، ڈرائیور نے آر ٹی سی بس سے آگے جانے کی کوشش کی تاہم بظاہر کار، اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور ٹھہرے ہوئے ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکردے دی۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کے پرغچے اڑ گئے۔ تین، نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا، دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

مہلوکین میں دو بہنیں ہرشیتا اور انکیتا کے علاوہ ان کے دوست نتن اور امرت شامل ہیں۔

a3w
a3w