شمالی بھارت

نوح تشدد، رکن اسمبلی ممن خان کی تحویل میں دودن کی توسیع

نوح میں تشدد بھڑکانے کے ملزم کانگریس رکن اسمبلی فیروزپورجھرکہ ممن خان کو اتوار کے دن عدالت میں پیش کیاگیا جس نے ان کی ایس آئی ٹی تحویل مزید دو دن بڑھادی۔

گروگرام: نوح میں تشدد بھڑکانے کے ملزم کانگریس رکن اسمبلی فیروزپورجھرکہ ممن خان کو اتوار کے دن عدالت میں پیش کیاگیا جس نے ان کی ایس آئی ٹی تحویل مزید دو دن بڑھادی۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت

عدالت نے دیگر تین کیسس میں بھی انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ممن خان کی عدالت میں پیشی کے مدنظرضلع میں سیکیوریٹی کڑی کردی گئی تھی۔ عدالت جانے والی سڑک پر 200 پولیس والے تعینات کئے گئے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ملزم رکن اسمبلی سے کئی سوالات کئے۔ پولیس نے عدالت کو بتایاکہ ملزم تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا ہے۔ وہ حقائق چھپارہا ہے اور اس کے موبائل فون کو فارمیٹ کردیاگیا ہے۔

اسی دوران نوح میں دو دن بعد انٹرنیٹ سرویس بحال کردی گئی۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم رکن اسمبلی کے سیکیوریٹی عملہ سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی۔