وزیر اعظم کی سالگرہ، گورنر اور چیف منسٹر کی مبارکباد

گورنر نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع لانے کے لئے آپ کی سخت محنت، لگن اور مساعی، جذبہ رکھتی ہیں۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بہتر صحت اور طویل عمری کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر گورنر تلنگانہ اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے ان کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے مودی کو مبارکباد پیش کی اور ان کو پسندیدہ عالمی لیڈرقراردیا۔

انہوں نے کہا ”ملک کے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع لانے کے لئے آپ کی سخت محنت، لگن اور مساعی، جذبہ رکھتی ہیں۔وزیراعلی چندرشیکھرراو نے بہتر صحت اور طویل عمری کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا”حکومت، تلنگانہ کے عوام اور میری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔خدا آپ کو بہتر صحت اور طویل عمر دے تاکہ آپ کئی برسوں تک ملک کی خدمت کرسکیں۔