ایشیاء
وزیر داخلہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں: عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ وزیر داخلہ بار بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔
اسلام آباد: چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ وزیر داخلہ بار بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ صدر مملکت اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے محاسبی کا اہتمام کریں۔
چیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پکار پرکھڑی ہوچکی ہے۔