حیدرآباد
ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج دستاویزات جمع کرائیں
صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ محمدسلیم اور ایگزیکٹیو آفیسربی شفیع اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں ویٹنگ لسٹ میں موجود 1تا1200 نمبر کے عازمین حج سے گزارش کی ہے
حیدرآباد: صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ محمدسلیم اور ایگزیکٹیو آفیسربی شفیع اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں ویٹنگ لسٹ میں موجود 1تا1200 نمبر کے عازمین حج سے گزارش کی ہے وہ اپنے پاسپورٹ‘ڈاؤن لوڈکی گئی آن لائن حج اپلیکیشن کی کاپی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جس پر سرکاری میڈیکل آفیسر یا سرکاری ڈاکٹر کے دستخط ہوں‘وائٹ بیک گراؤنڈ کے فوٹوس کووڈ 19 سرٹیفکیٹ‘بینک کی تفصیلات وغیرہ یکم مئی سے قبل جمع کرادیں۔
یہ دستاویزات ریاستی حج کمیٹی قبل ازوقت حاصل کررہی ہے۔تمام امور حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے حکام کے تابع ہوں گے۔
مزید تفصیلات وتازہ جانکاری کیلئے حج کمیٹی کے یوٹیوب چانل @telanganastatehaj committeeکامشاہدہ کریں ۔
عہدیداروں سے صبح10:30تا4بجے شام فون نمبر 040-23298793پر ربط پیدا کریں یاحج ہاؤز پر بھی راست رابطہ کیاجاسکتا ہے۔