جرائم و حادثات

سنگاریڈی میں بھیانک حادثہ، بس برج کی ریلنگ پر چڑھ گئی (ویڈیو وائرل)

یہ حادثہ سنگارِیڈی ضلع کے آندول منڈل کے کینسن پلی کے قریب جمعہ کی صبح پیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 60 مسافر سوار تھے۔ تاہم، بس کے برج کی ریلنگ کے اوپر چڑھ کر رکنے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: قومی شاہراہ 161 پر ایک آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ سنگارِیڈی ضلع کے آندول منڈل کے کینسن پلی کے قریب جمعہ کی صبح پیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 60 مسافر سوار تھے۔ تاہم، بس کے برج کی ریلنگ کے اوپر چڑھ کر رکنے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی مسافروں کو جوقپٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔جو مسافر حادثے سے بچ گئے تھے، انہیں دیگر بسوں میں ان کے منزل تک پہنچایا گیا۔