آندھراپردیشسوشیل میڈیا

ویڈیو : وائی ایس آر سی پی ایم پی کا مبینہ عریاں ویڈیو کال، تحقیقات کا حکم

حکومت آندھراپردیش نے حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گورنتالہ مادھو کی مبینہ عریاں ویڈیو کال جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امراوتی: حکومت آندھراپردیش نے حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گورنتالہ مادھو کی مبینہ عریاں ویڈیو کال جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، کی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاہم رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان کے امیج کو مسخ کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔

ویڈیو میں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر وائرل ہوگئی، حلقہ لوک سبھا ہندوپور کے رکن مادھو کو ایک خاتون سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا اور انہوں نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے بھی اتار دیئے۔

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایم پی نے کہا کہ یہ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود پولیس میں شکایت درج کراچکے ہیں۔

مادھو نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو ایک جم کا ہے چند افراد نے جو میری امیج کو مسخ کرنا چاہتے ہیں، اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی۔

دریں اثنا چیف منسٹر اے پی جگن نے بھی اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے۔ وائی ایس آر سی پی کے جنرل سکریٹری اور حکومت کے مشیر سجالا رام کرشنا ریڈی نے کہا کہ حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

مادھونے ان کے خلاف الزامات کی تردید کی۔

a3w
a3w