کھیل

ویڈیو : یوسف پٹھان اور مچل جانسن کے درمیان ہاتھا پائی

میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بھیلواڑہ کنگز کے یوسف پٹھان انڈیا کیپٹلز کے تیز گیند باز مچل جانسن سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جودھپور: لیجنڈز لیگ کا پہلا کوالیفائر انڈیا کیپٹلز اور بھلواڑہ کنگز کے درمیان جودھ پور میں کھیلا گیا۔ گوتم گمبھیر کی زیرقیادت انڈیا کیپٹلس نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی، تاہم میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کافی گرما گرم تبادلہ ہوا۔

اس میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بھیلواڑہ کنگز کے یوسف پٹھان انڈیا کیپٹلز کے تیز گیند باز مچل جانسن سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کچھ دیر بعد یہ زبانی جنگ بھی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ وائرل ویڈیو میں یوسف پٹھان اور مچل جانسن کے درمیان زبانی لڑائی ہوتی نظر آرہی ہے۔ چند سکنڈز کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور پھر جانسن پٹھان کو دھکا دیتے ہیں۔

اس معاملہ میں جانسن مسکراتے ہوئے چلے گئے۔ اس دوران ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سمیت امپائر کو بھی بچاؤ کیلئے آنا پڑتا ہے۔

مقابلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے راس ٹیلر (84) اور کیریبین اسٹار ایشلے نرس (ناٹ آؤٹ 60) کی طوفانی اننگز کے زور پر انڈیا کیپٹلس نے اتوار کو جودھ پور کے برکت اللہ خان اسٹیڈیم میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کوالیفائر کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں۔

بھیلواڑہ کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بھیلواڑہ کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 226 رنز کا بڑا اسکور بنایا جسے انڈیا کیپٹلز نے تین گیندیں باقی رہ کر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نرس نے سری سانتھ کی گیند پر چھکا لگا کر انڈیا کیپٹلز کو فائنل میں پہنچادیا۔